بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے صدر ڈینس فرانسس چین کا دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ڈینس فرانسس یہ دورہ27 سے 31 جنوری تک کریں گے۔