• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کےسربراہ کا رمضان المبارک کے دوران غزہ اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہتازترین

March 12, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران غزہ اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیرسے ماہ مقدس رمضان شروع ہوچکا ہے یہ ایک ایسا دور ہے جب دنیا بھر کے مسلمان امن ، مفاہمت اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود غزہ میں قتل و غارت، بمباری اور خونریزی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میری بھرپور اپیل  ہے کہ رمضان کا احترام میں کرتے ہوئے بندوقیں خاموش کردی جائیں اور زندگی بچانے والی امداد کی بڑے پیمانے پر فراہمی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔

گوتریس نے کہا کہ عام شہریوں کا قتل اور تباہی اس سطح پر ہے جو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے انہوں نے کبھی نہیں دیکھی۔ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے جان بچانے والی کچھ امداد با مشکل پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی قوانین روند دیئے گئے ہیں،جبکہ انہوں نے خبردار کیا کہ رفح پر اسرائیلی حملے  کا خطرہ غزہ کے عوام کی حالتِ زار میں  مزید اضافہ کرسکتا ہے۔

گوتریس نے سوڈان میں بھی رمضان کے دوران جنگ بندی پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ سوڈانی عوام بھوک، ہولناکی اور ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور ان کے لئے وہاں لڑائی ختم ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ، سوڈان اور دیگر علاقوں میں بھی اب امن ضرورت ہے اور وہ  ہرجگہ کے سیاسی، مذہبی اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مقدس ماہ کو ہمدردی، عمل اور امن کا وقت بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔