جوبا(شِنہوا)جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین ایم آئی ایس ایس) نے سوڈان میں تنازعے کےباعث جنوبی سوڈان میں معاشی بدحالی سےخبردارکیاہے۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کےخصوصی نمائندےاوریو این ایم آئی ایس ایس کے سربراہ نکولس ہیسم نےجنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں ایک پریس کانفرنس میں زور دیا کہ جنوبی سوڈان کا تیل سوڈان بندرگاہ کے ذریعے بین الاقوامی منڈی تک پہنچانے والی تیل کی پائپ لائن پر حملے سے جنوبی سوڈان کی معیشت مفلوج ہو جائے گی۔
نکولس ہیسم نےصحافیوں کو بتایا کہ ہم بخوبی واقف ہیں کہ جنوبی سوڈان کو درپیش ایک بڑے خطرے میں سے ایک تیل کی پائپ لائن پر ممکنہ حملہ ہے جس کا جنوبی سوڈان کی معیشت پر فوری اثر پڑے گا۔
جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں جوبا-تیری کیکا رمبیک روڈ پر مسافررواں دواں ہیں۔(شِنہوا)
انہوں نےکہاکہ جنوبی سوڈان واقعی ایک اوربڑا سانحہ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ تاہم اب تک ایسا کچھ رونما نہیں ہوا ہے لیکن یہ جنوبی سوڈان کے لیے موقع ہے کہ وہ امن یقینی بنانےکےلیے ہر ممکن کوشش کرے ۔
ہیسم نے سوڈان میں جلد از جلد امن کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بحران جنوبی سوڈان میں اقتصادی اور انسانی صورت حال کو ممکنہ طور پر مزید خراب کر دے گا۔