اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیاہے۔
ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے روزانہ بریفنگ میں کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں اسرائیل کی جانب سے جنین، تلکرم اور طوباس کے علاقوں میں بدھ سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہےاس دوران فضائی حملوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ڈوجارک نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے بچوں سمیت انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ خطرناک موجودہ صورتحال مغربی کنارے میں پہلے سے موجود دھماکہ خیز صورت حال کو ہوا دے رہی ہے، جس سے فلسطینی اتھارٹی کو مزید نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے ان کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔