• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا ماحولیاتی انحطاط کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہتازترین

May 22, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ماحولیاتی انحطاط کو روکنے کے لیے فوری اقدامات  اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں، اقوام متحدہ کے سربراہ نے کرہ ارض کے ماحولیاتی نظام کی سنگین حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کا پیچیدہ نظام زمین پر تمام زندگیوں کو برقرار رکھتا ہے لیکن یہ انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے خطرناک رفتار سے الجھتا جارہا ہے۔

فطرت پرانسانی سرگرمیوں کے پڑنے والے سنگین نتائج کی نشاندہی کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ ہم زہریلی آلودگی سے زمین، سمندر اور میٹھے پانیوں کو آلودہ  کرتے ہوئےماحولیاتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے قیمتی آب و ہوا میں خلل پیدا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حیاتیاتی تنوع کا انحطاط صرف ماحولیاتی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک ترقیاتی بحران بھی ہے۔ حیاتیاتی تنوع کو ختم کرنا  آج کے دورمیں پائیدار ترقی کو نقصان پہنچانا اورمستقبل کو خطرناک بناتے ہوئے غیر یقینی کا شکار کرنا ہے۔