اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا میں شدید بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں درجنوں انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے وینزویلا کی حکومت اور ملک کے متعدد قصبوں خصوصاً شمالی ریاست اراگوا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والوں کے خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سب سے زیادہ متاثرہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، وینزویلا کے حکام کی ہنگامی امدادی کوششوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔