بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات کے معاملے میں دوطرفہ مشاورت سے مثبت پیش رفت ہوگی۔ وزارت تجارت (ایم او سی) کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا امید ہے کہ یورپی یونین اور چین ایک دوسرے کے نقطہ نظرسے اتفاق کریں گے تاکہ مشاورت میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھایا جا سکے اور چین-یورپی یونین بڑھتے ہوئے تجارتی تنازعات کے اقتصادی وتجارتی تعلقات کومنفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک قابل قبول حل تک پہنچاجاسکے۔
ترجمان نے کہا کہ دوطرفہ تعاون ایک دوسرے کی ضروریات کے لیے لازمی اورباہمی مفاد میں ہے اور دونوں کے پاس گرین ٹرانسفارمیشن میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤنے 22 جون کو یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور تجارتی کمشنر ویلڈیس ڈومبروسک کے ساتھ ویڈیو لنک پر بات چیت کی تھی جس کے دوران چینی الیکٹرک گاڑیوں پر یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات پر مشاورت شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔