• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امدادی ایجنسیوں کاعالمی عطیہ دہندگان پر قرن افریقہ میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کی مالی امداد پرزورتازترین

May 23, 2023

نیروبی(شِنہوا)20 سے زائد امدادی ایجنسیوں نےعالمی عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرن افریقہ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مالی امداد کے وعدے پورے کرتے ہوئےخطے میں انسانی امداد کے لیے مکمل فنڈ فراہم کریں۔

 ایجنسیوں نے کہا کہ فنڈنگ سے ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ میں فوری اورطویل مدتی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جہاں لاکھوں لوگ بھوک اور بے گھر ہونے کے تباہ کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

امدادی تنظیموں نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ہم عطیہ دہندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قرن افریقہ میں اموات پر قابو پانےاورمشکلات کے خاتمے کے لیے قلیل مدتی اور ناکافی فنڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں۔