بیجنگ (شِنہوا)چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار جو ایک اہم اقتصادی اشاریہ ہے، رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت6.1فیصد تک بڑھ گئی۔
یہ بات قومی ادارہ شماریات ( این بی ایس)کے منگل کوجاری اعداد و شمارمیں بتائی گئی ہے۔
درجہ بندی کے لحاظ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا۔ اعلی ٹیکنالوجی کے حامل مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیدوار میں 7.5فیصداضافہ دیکھا گیا جس نے 2023کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں2.6 فیصد کی رفتار سے ترقی حاصل کی ہے۔
مارچ میں ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوری سے فروری تک ملک بھر میں بڑے صنعتی اداروں نے مجموعی طورپر914.1ارب یوآن (تقریباً 128.7ارب امریکی ڈالر) کا منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی نسبت10.2فیصد زیادہ ہے۔