• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مجموعی ملکی پیدوار میں پہلی سہ ماہی کے دوران 5.3 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

April 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں سال2024 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت5.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

یہ بات منگل کو قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے اعداد و شمارمیں بتائی گئی ہے۔

این بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق  اس عرصے کے دوران ملک کی جی ڈی پی296.3کھرب یوآن (تقریباً  41.7کھرب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

سہ ماہی بنیادوں پر پہلے تین ماہ کے عرصے میں معیشت میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے  ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا" پہلی سہ ماہی میں  چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ قومی معیشت  میں بحالی کی رفتار برقراررہی اورایک اچھا آغاز کیا ہے۔‘‘

شینگ نے اس عرصے کے دوران بڑھتی ہوئی پیداواری طلب، مستحکم روزگار اور قیمتیں اور بڑھتا ہوا مارکیٹ کا اعتماد،جیسے مثبت عوامل کا تذکرہ کیا۔

شینگ  کا کہناتھا"معیشت کی بحالی کا باعث بننے والے یہ مثبت عوامل جامع اور مضبوط ہو رہے ہیں جو پورے سال کی ترقی کی اچھی بنیاد فراہم کررہے ہیں۔‘‘

انہوں نے پہلی سہ ماہی میں معیشت کی حوصلہ افزارفتار کی وجہ حکومت کی جانب سے معاونت پر مبنی  پالیسیوں کے نفاذ اورانتہائی نچلی سطح  پر کنٹرول کی کوششوں میں تیزی  لانے کو قرار دیا۔