• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سمر ڈیووس 2024 چین کے شہر دالیان میں منعقد ہوگاتازترین

April 16, 2024

دالیان (شِنہوا) سمر ڈیووس 2024  کا اجلاس چین کے شمال مشرقی شہر دالیان میں 25 سے 27 جون تک منعقد ہوگا۔

سمرڈیووس کے دالیان کے رابطہ دفترکے مطابق نئے چیمپئنز کے 15ویں ورلڈ اکنامک فورم کے نام سے معروف یہ  اجلاس رواں سال "ترقی کے نئے مواقع " کے عنوان کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

ایونٹ میں  کاروباری اداروں، حکومت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں کے 1ہزار500سے زیادہ اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ممتاز کاروباری افراد، اختراع کار اور ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔

سمر ڈیووس  کے دوران  ایک نئی عالمی معیشت،چین اور دنیا،اے آئی کے دور میں کاروبار، صنعتوں کے لیے نئے مواقع ، انسانی وسائل میں سرمایہ کاری اور آب و ہوا، فطرت اور توانائی کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے چھ موضوعات پر تبالہ خیال کیا جائے گا۔