• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی وزیر خارجہ انڈونیشیا، کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی کا دورہ کریں گےتازترین

April 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی 18 سے 23 اپریل تک انڈونیشیا، کمبوڈیا اور پاپوا نیو گنی کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے منگل کو بتایاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی چین انڈونیشیا اعلیٰ سطح مذاکراتی تعاون میکنزم کے چوتھے اجلاس  اور چین-کمبوڈیا بین الحکومتی رابطہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔