نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشتی الٹنے سے اسکول کےچار بچوں سمیت کم از کم چھ افراد جاں بحق اور کئی دیگر لاپتہ ہو گئے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے نواحی علاقے میں منگل کو دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس میں 20 سے زائد افراد سوار تھے۔
حادثہ گند بل کے علاقے میں دریائے جہلم میں صبح کے وقت کشتی کا رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں، چھ افراد جاں بحق اور کئی دیگر لاپتہ ہیں۔ایک پولیس اہلکارکے مطابق کچھ لوگوں کو بچا لیا گیا جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔