جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی کے علاقے تانا توراجہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے مزید دولاشیں نکال لی گئیں،جس سے ہلاکتوں کی تعداد20 ہو گئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے منگل کوبتایاکہ تیز بارشوں کی وجہ سے ہفتہ کی رات لیمبانگ رانڈن بٹو اور منگاؤ گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ سے کچھ لوگ زخمی اورچار مکانات کے ملبے تلے دب گئے تھے۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں بند ہوگئیں،دھند اوربارش کے دوران تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رکھی گئیں جس کے نتیجے میں مزید دو لاشوں کے ساتھ مرنے والے تمام افراد کو ملبے سے نکالنے کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔