کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کے محققین نے جگر کے کینسر کے علاج میں ایک بڑی پیش رفت کی ہے،جس کے مطابق 3ڈی پرنٹڈ اورادویات سے بھری فلمز(پٹی) کینسر کے علاج میں انقلاب برپا کر سکتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کی ٹیم نے ایسی فلمزڈیزائن کی ہیں جو جگر کے کینسر کے 80 فیصد سے زیادہ خلیات کو ختم اور دوبارہ ابھرنےکی شرح کو نمایاں طور پر کم کرسکتی ہیں۔ تحقیق کے مطابق جیلز سے بنائی گئی، فلمز کو کینسرکے علاج کی ادویات فلوروریشل-5 اورسیسپلاٹن سے بھرا گیا ہے جنہیں آپریشن کی جگہ پر رکھا گیا ہے جس سے کینسر کے بچے کھچے سیل ختم او کیموتھراپی کے زہریلے ضمنی اثرات میں کمی ہوگئی۔ تحقیق میں کہا گیا ہے جگرکے علاوہ یہ فلمز رحم ،سر اور گردن کے کینسرکے علاج میں بھی معاون ہیں ۔