• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین،پہلی سہ ماہی کے دوران ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد1ارب سے تجاوز کرگئیتازترین

April 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹرینوں  کے ذریعے 1ارب1کروڑ سفری دورے کئے گئے۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی(چائنہ ریلوے) کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں اوسط یومیہ سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال سے28.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1کروڑ11لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔

اس عرصے کے دوران اوسطاً 10ہزار486 مسافر ٹرینیں روزانہ چلائی گئیں، جو گزشتہ سال سے 15.5 فیصد زیادہ ہیں۔  چائنہ ریلوے کے مطابق، رواں سال 10 سے 17 فروری تک بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے کے سفری دوروں کی تعداد 9کروڑ94لاکھ 60ہزار ریکارڈ کی گئی۔