اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے یوکرین میں جوہری تنصیبات کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی کوششوں میں اضافے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے یوکرین میں جوہری تنصیبات کے تحفظ کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران یوکرین کے جاری بحران سے اس کی جوہری تنصیبات کو درپیش اہم چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔
حالیہ ڈرون حملوں اور زاپوریزہیا نیوکلیئر پاورپلانٹ کے ارد گرد گولہ باری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گینگ نے کہا کہ یوکرین میں طویل بحران ایک سنگین چیلنج اوراس کی جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔چینی ایلچی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے فعال اقدامات کوسراہا، جنہوں نے مئی میں "زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تحفظ اورحفاظت کے بارے میں پانچ اصول تجویزکیے اورجوہری تنصیبات کی حفاظت کو فروغ دینے کے لیے اپنے اختیارات کوفعال طورپراستعمال کیا ۔ گینگ نے کہا کہ چین ان کوششوں کی مکمل حمایت اوران کو سراہتا ہے۔