بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ہمراہ دورے پر آئے ہوئے جرمن اقتصادی وفد سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔
منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے کہا کہ کہا کہ چین اور جرمنی ایک دوسرے کے اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں جن کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مضبوط رفتاربرقرار اور اس میں بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ فینگ نے کہا کہ ایسے موقع پر جب چینی معیشت مسلسل ترقی کر رہی ہے، ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کو ملک میں لانے اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی اور بین الاقوامی نوعیت کے کاروباری ماحول کو فروغ دینے کے لیے زیادہ کوششیں کریں گے۔ جرمن کمپنیوں کا اپنے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔