• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مارچ کے دوران مکانات کی قیمتوں میں کمیتازترین

April 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے شہروں میں واقع دوران گھروں کی قیمتوں میں مارچ کے کمی ہوئی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت معمولی کمی ہوئی۔

اول درجے کے 4 شہروں بیجنگ ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین ژین میں مارچ کے دوران نئے مکانات کی قیمتوں میں ایک ماہ قبل کی نسبت 0.1 فیصد کمی ہوئی۔ 

دوسرے درجے  کے 31 اور تیسرے  درجے کے 35 شہروں میں مکانات کی قیمتیں بالترتیب 0.3 فیصد اور 0.4 فیصد کم ہوئیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق پہلے، دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں دوبارہ فروخت ہونے والے مکانات کی قیمتیں ایک ماہ قبل کی نسبت بالترتیب 0.7 فیصد، 0.5 فیصد اور 0.5 فیصد کم ہوئیں۔

ایک برس سےقبل سے موازنہ کیا جائے تو عمومی طور  70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں گراوٹ آئی ہے۔ مارچ میں پہلے درجے کے شہروں میں نئے مکانات کی  قیمتیں ایک برس قبل کی نسبت 1.5 فیصد کم ہوئی جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں یہ کمی بالترتیب 2 فیصد اور 3.4 فیصد تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں دوبارہ فروخت ہونے والے مکانات کی قیمتیں میں پہلے، دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں بالترتیب 7.3 فیصد، 5.9 فیصد اور 5.7 فیصد کی کمی ہوئیں۔