• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سڈنی کے گرجا گھر پر حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی، پولیستازترین

April 16, 2024

سڈنی (شِنہوا)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی پولیس نے کہا ہے کہ سڈنی کے ایک گرجا گھر پر رات گئے مذہبی محرکات پر چاقو حملہ" دہشت گردی" کی کارروائی تھا۔

نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس کمشنر کیرن ویب نے کہا کہ انہوں نے تمام شواہد کے تجزیہ کرنے کے بعد اس بات کا تعین کیا کہ چاقو سے حملہ دہشت گردی کا واقعہ تھا۔

ویب نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چاقو سے حملے میں چرچ سے وابستہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ جس کا محرک مذہبی "انتہا پسندی" تھی اور اس سے عوام میں خوف پھیلا۔

نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس کے ایک ترجمان نے حملے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں گرجا گھر میں مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد گرفتارنوجوان پولیس کی تحویل میں ہے۔

چاقو کے وار کی اطلاع کے بعد ویلکم اسٹریٹ ویکلی پر واقع گرجا گھر میں پولیس طلب کی گئی جس نے ایک 15 سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا  جسے لوگوں نے قابو کررکھا تھا۔