ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے وسطی حصےمیں منگل کو ایک بس اور پک اپ ٹرک کے درمیان تصادم میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع فرید پورکے پولیس سربراہ محمد مرشد عالم نےشنہوا کو بتایا کہ یہ تباہ کن سڑک حادثہ مقامی وقت کے مطابق منگل کو صبح 7 بجے (پاکستانی وقت صبح 6 بجے) بنگلہ دیش کے مرکزی ضلع فرید پورمیں پیش آیا جو دارالحکومت ڈھاکہ سے 101 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بس مخالف سمت سے آنے والے پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے 11 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 کو ہسپتال لے جانے کے بعد مردہ قرار دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متاثرین پک اپ ٹرک کے مسافر تھے۔
حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیےتفتیش جاری ہے۔
بنگلہ دیش روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں عید اور بنگالی نئے سال کے موقع پر 8 سے 14 اپریل کے درمیان سڑک کے حادثات میں کم سے کم 122 افراد جاں بحق اور 195 زخمی ہوئے۔