بیجنگ (شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ یورپی یونین (ای یو) آزاد تجارت کو برقرار رکھنے اور تحفظ پسندی کی مخالفت کے اپنےعزم پرقائم رہتے ہوئے چین-یورپی یونین اقتصادی وتجارتی تعاون کے مجموعی مفاد کو برقرار رکھنے کے لیے اسکے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار منگل کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں یورپی یونین کے ایک عہدیدارکے اس سے متعلقہ بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
ماؤ نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح پرمعاشی کھلے پن کوفروغ دینے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے تمام ممالک کے کاروباری اداروں کو کھلا، جامع اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔