بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2024 میں تائیوان کی قیادت کے انتخابات کا نتیجہ آبنائے پار امن اور استحکام کے لیے سازگار ثابت ہو گا اور اس سے پرامن ترقی کے صحیح راستہ پر تعلقات دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکے ترجمان چھین بن ہوا نے 2024 کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تائیوان کے خطے کے موجودہ سماجی نظام کا احترام کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، جس میں ایک طرف امن اور خوشحالی اور دوسری طرف جنگ اور کساد بازاری کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کو امید ہے کہ تائیوان کے ہم وطن چینی قوم کے مجموعی مفادات کا تحفظ کریں گے، 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور نازک وقت میں صحیح انتخاب کریں گے۔