بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امن، ترقی، تبادلے اور تعاون آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کی مشترکہ خواہشات ہیں۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان گو ویمن نے ان خیالات کا اظہاراعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کے سالانہ اجلاس سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں کیا۔
گو نے کہا کہ سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی اس پس منظرمیں کہ مین لینڈ کوویڈ ردعمل کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیاہے، تائیوان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ طور پر آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیش رفت اور آبنائے کے دونوں اطراف مربوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے آگے بڑھے گا۔
انہوں نے پرامن دوبارہ اتحاد اور "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے ایک چین کے اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھنے پر زوردیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" اورغیر ملکی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی۔