• Wuhan, China
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ عالمی تجارتی اور مارکیٹ اصولوں کی پاسداری کرے، چینتازترین

June 07, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مارکیٹ اور عالمی تجارتی قوانین کی سختی سے پاسداری کرے اور تمام ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان منصفانہ مسابقت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماؤ ننگ نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک رپورٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کہی جب ان سے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کے لئے استفسار کیا گیا جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ چین امریکی مارکیٹ کو الیکٹر گ گاڑیوں سے بھرنے کے لیے سبسڈی دے رہا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں سمیت چین کی نئی توانائی مصنوعات عالمی منڈی میں مقبولیت حاصل کررہی ہیں، وہ مسلسل ٹیکنالوجی اختراع، مضبوط صنعتی اور سپلائی چینز اور بڑی مارکیٹ مسابقت پر انحصار کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مقبولیت تقابلی فوائد اور مارکیٹ قوانین کے مشترکہ اثرات کی بدولت ہیں اور یہ نتائج نام نہاد "سبسڈیز" نہیں بلکہ کاروباری اداروں کی محنت سے حاصل ہوئے ہیں۔

ماؤ نے امریکی مارکیٹ کو گاڑیوں سے بھرنے کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین نے گزشتہ برس امریکہ کو صرف 13 ہزار الیکٹرک گاڑیاں برآمد کی تھیں۔

ماؤ نے نشاندہی کی کہ صنعتی سبسڈی کی پالیسیاں امریکہ اور یورپ کی شروع کردہ ہیں اور دنیا بھر کے ممالک نے انہیں وسیع پیمانے پر اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی صنعتی سبسڈی پالیسیاں عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے تحت ہیں جو منصفانہ، شفافیت اور عدم امتیاز کے اصول پر مبنی ہیں اور اس میں عالمی تجارتی تنظیم کی طے کردہ کوئی ممنوعہ سبسڈی شامل نہیں ہے۔