• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ اقتصادی، تجارتی اور سائنس ٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنا بند کرے، ترجمانتازترین

November 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو اقتصادی، تجارتی اور سائنس ٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنے اور اسے ہتھیار بنانا بند کرنے کی ضرورت ہے۔ چین سمیت غیرملکی کمپنیوں کے لیے شفاف ، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے سبب متعدد چینی کمپنیوں پر ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور ویڈیو سرویلنس ڈیوائسز فراہم کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

 ترجمان ژاؤ لی جیان نے یومیہ بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ امریکہ نے جو کچھ کیا وہ قومی سلامتی کے تصور اور ریاستی طاقت کے غلط استعمال کی ایک اور مثال ہے تاکہ چینی کمپنیوں کو پریشان کیا جا سکے۔

ژاؤ نے کہا کہ اس طرح کا عمل مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کے منافی ہے جس سے چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔ چین اس کا سخت مخالف ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ امریکہ کو اپنے طریقے بہتر بنانے کی ضرورت ہے، وہ  اقتصادی، تجارتی اور سائنس ٹیکنالوجی امور کو سیاست زدہ کرنے اور اسے ہتھیار بنانا بند کرے۔ 

امریکہ کو  چین سمیت غیر ملکی کمپنیوں کے لیے شفاف، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ چین اپنی کمپنیوں کے جائز اور قانونی حقوق و مفادات کا سختی سے دفاع جاری رکھے گا۔