لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی ریاست ایریزونا میں امریکہ-میکسیکو کے سرحدی شہر یوما میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
یوما پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق پولیس مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً 10 بج کر 54 منٹ ( پاکستانی وقت اتوار کی صبح 10 بج کر 54 منٹ)پر محلے میں گولیاں چلنے کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہچنی جہاں کئی افراد گولی لگنے سے زخمی پائے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ متاثرین، میں سے دو مردوں کی عمریں 19 اور 20 سال تھیں جنہیں مقامی ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔
پولیس بیان کہا گیا کہ تیسرا شکار ایک 16 سالہ لڑکا تھا جسے ہسپتال بھیجا گیا اور بعد میں شدید زخموں کے علاج کیلئے جنوب مغربی امریکی ریاست کے دارالحکومت فینکس لے جایا گیا۔
دیگر متاثرین جن کی عمریں 15، 19، 18، اور 16 سال تھیں، واقعے میں معمولی زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور اس بیان کے وقت کوئی مشتبہ شخص حراست میں نہیں تھا۔