• Sterling, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ چین اور یورپ کے درمیان پھوٹ نہ ڈالے،ترجمان وزارت خارجہتازترین

May 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین اور یورپ کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے بجائے، امریکہ کو یوکرین کے بحران کے سیاسی حل میں سہولت  فراہم کرنے کے لیے عملی اقدام اٹھانا چاہیے۔

وانگ نے ان خیالات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حالیہ بیان کے جواب میں باقاعدہ پریس بریفنگ میں کیا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  نے کہا  تھا کہ یورپی سلامتی کے لیے سب سے بڑے طویل مدتی خطرے کو ہوا  دیتے ہوئے چین کو یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ  تعلقات استوار کرنے کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

وانگ نے امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی  ہمیشہ خود کو صحیح سمجھنے کی منطق  اس کے امن کی بجائے  دشمنی کی خواہش کے رویے کی عکاسی  اوراس کی سرد جنگ کی ذہنیت کا تسلسل ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقت میں یوکرین بحران کے پھیلنے اور بڑھنے کی وجہ  امریکہ کی سرد جنگ کی ذہنیت ہے۔