• Frankfurt am Main, Germany
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے منفی کی بجائے مثبت کردار ادا کرے:چینتازترین

June 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ صدر بائیڈن کی پانچ یقین دہانیوں کو عملی جامہ پہنائے اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا دل سے احترام کرتے ہوئے  دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے منفی کی بجائے مثبت کردار ادا کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کااظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو اور امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

تائیوان،شی ژانگ، بحیرہ جنوبی چین اور یوکرین سے متعلقہ مسائل پر چین کے منصفانہ موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ماؤ نے کہا کہ 27 جون کو ما نے کیمبل کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر کھلے انداز میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ماؤ  نے بتایا کہ ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ  نے کیمبل کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں مرکز ی اہمیت کا حامل اور پہلی ریڈ لائن ہے جسے چین-امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جا سکتا۔ "تائیوان کی آزادی" کا  راستہ بند گلی میں کھلتا ہے اور "تائیوان کی آزادی" کے لیے تعاون اور حمایت کاالٹا نقصان ہوگا۔امریکہ کو تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی علیحدگی پسندانہ نوعیت اور اس کے آبنائے کے  امن اور استحکام کو ہونے والے شدید نقصان کو پوری طرح سے دیکھنا چاہیے، تین مشترکہ بیانات کی پاسداری  اور تائیوان کو  اسلحہ کی فراہمی روکتے  ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرنا چاہیے۔