• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ غیرملکی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا بند کرے:چینتازترین

March 24, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے مارکیٹ پرمبنی معیشت اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورغیر ملکی کمپنیوں پرغیرمنصفانہ طور پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہارامریکی کانگریس کی سماعت میں ٹک ٹاک کے سی ای او کی پیشی کے بعد روزانہ کی پریس بریفنگ میں کیا۔ اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں ماؤ نے کہاکہ   ہم نے ٹک ٹاک کی طرف سے کیے گئے تبصروں کو بھی نوٹ کیا ہے اور یہ کہ چینی حکومت قانون کے تحت ڈیٹا کی رازداری اور حفاظت کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت نے کبھی بھی کمپنیوں یا افراد کو غیر ممالک میں موجود ڈیٹا، معلومات اور انٹیلی جنس جمع کرنے یا فراہم کرنے کے لیے کبھی نہیں کہا اور نہ ہی کہیں گے کیوںکہ  اس سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

چینی ترجمان نے کہا  کہ امریکی حکومت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا کہ ٹک ٹاک  اس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، لیکن اس نے بار بار جرم کا قیاس کیا ہے اور متعلقہ کمپنیوں پرغیر معقول طوردباو ڈالا،ترجمان نے  کہا کہ امریکی کانگریس کے کچھ اراکین کی جانب سے ٹک ٹاک  پر پابندی کا مشورہ سیاسی ظلم ہے۔