• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے تعمیری کردار ادا کرے:چینتازترین

February 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی برادری کی اپیل پر کان دھرے اور جنگ بندی اورانسانی بحران میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کااظہارپیر کو ایک پریس کانفرنس میں جی20 وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی مخالفت کرنے پر متعدد ممالک کی جانب سے امریکہ کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ماؤ نے کہا کہ  فلسطین اسرائیل تنازعہ بدستور بڑھتا جا رہا ہے اور غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہے، جس میں تقریباً 30ہزار شہری ہلاک اور تقریباً 19لاکھ  لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی ایک عالمی مطالبہ ہے جس پر عالمی برادری کا بھرپوراتفاق رائے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو اس مطالبے کو ماننا چاہیے اور جنگ بندی  اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا چاہیئں