نیویارک(شِنہوا) یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے کہاہے کہ دنیا کے ممالک پر امریکہ یا چین میں سے کسی ایک انتخاب کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے سیاسی دباؤسے دنیا کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہوجائے گی اور اس سے "ہر طرح سے" گریز کیا جانا چاہئے۔
سی بی ایس کے پروگرام "فیس دی نیشن" پر دو ممالک کا حوالہ دیتے ہوئے لیگارڈ نے کہا کہ ان بڑی معیشتوں کے درمیان واضح طور پر مقابلہ ہے۔
انہوں نے خبردارکیا کہ کسی ملک کو تنہا کرنے یا دنیا کےدو قطبی ہونےسے پوری دنیا میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں کمی اور غربت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور چین ایک دوسرے سے بات چیت کریں گے انہوں نے خبردار کیا کہ تجارتی تصادم نہیں ہونا چاہیے۔