ہوسٹن(شِنہوا) امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر اوولڈے میں 24 مئی کو بڑے پیمانے پر سکول میں فائرنگ کے بعد پولیس ردعمل کیخلاف والدین کے احتجاج پر اوولڈے کی مشترکہ آزاد سکول ڈسٹرکٹ (سی آئی ایس ڈی) نے پوری سکول پولیس فورس پارٹی کو معطل کر دیا ہے۔ سکول میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے باعث میں 19 بچے اور 2 استاد ہلاک ہوئے تھے۔
اوولڈے سی آئی ایس ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع میں اوولڈے سی آئی ایس ڈی محکمہ پولیس کی تمام سرگرمیوں کو ایک مدت کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ میں اب 4 اہلکار اور ایک سیکورٹی گارڈ رہ گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ضلع نے ٹیکساس کے محکمہ تحفظ عامہ سے کیمپس اور غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے اضافی دستےفراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان اہلکاروں کو ضلع میں دوسری جگہوں پر تعینات کیا جائیگا، مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ میگوئل ہرنینڈز جنہیں فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ کی قیادت کا کام سونپا گیا تھا اور اوولڈے سی آئی ایس ڈی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹ سروسز کین میولر کو انتظامی چھٹی پربھیج دیا گیا ہے ۔ میولر نے ریٹائرمنٹ لینے کا انتخاب کیا ہے۔