بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے خواہ مخواہ دشمن بنانے کے خطرناک طرزِعمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں اپنے فوجی بجٹ میں مسلسل اور نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اپنے فوجی بجٹ کو بڑھانے کے لیے، امریکہ "چین کے ملٹری خطرہ" کو بہانے کے طورگھڑ رہا ہے اور اسے فروغ دے رہا ہے جس کوکوئی وجود ہی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر متوقع اور تخیلاتی طور پر دشمن ایجاد کرنے کا یہ عمل، حکمت عملی کے لحاظ سے بہت خطرناک ہے اورچین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔