• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے ساتھ مشترکہ خوشحالی کیلئے باہمی تعاون کے فروغ کو تیار ہیں ، چینی صدرتازترین

October 25, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے چین امریکہ کے ساتھ ملکر ایک دوسرے کی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔

امریکہ ۔ چین تعلقات بارے قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں چینی صدر شی نے کمیٹی کی جانب سے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے دیرینہ عزم کو سراہا اور ڈاکٹر ہنری کسنجر کو تقریب میں اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ ریاست سے ریاست کے درمیان بات چیت کا درست راستہ تلاش کرسکتے ہیں یا نہیں اس کا انحصار عالمی امن ، ترقی اور انسانیت کے مستقبل پر ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ چین باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے 3 اصولوں کی بنیاد پر  امریکہ کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے ، عالمی چیلنجز سے نمٹنے، ایک دوسرے کی ترقی میں ہاتھ بٹانے اور مشترکہ خوشحالی پر زور دینے کی مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک اور پوری دنیا کو فوائد مل سکیں۔

چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی اور زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد دوست اپنی فکر اور تعاون جاری رکھتے ہوئے چین ۔ امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی مستحکم اور پائیدار ترقی کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کمیٹی کے گالا ڈنر پر مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا۔