• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا بغیر پائلٹ چینی ہوائی جہازگرانا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے:شنگھائی تعاون تنظیمتازترین

February 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے  امریکہ کی  جانب سے بغیر پائلٹ کے چینی ہوائی جہاز مار گرائے جانے کو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طریقوں کی روح کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے بدھ کو امریکی محکمہ دفاع کی  جانب سے بغیر پائلٹ کے چینی ہوائی جہاز کو میزائلوں سے مار گرائے جانے سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ  چینی حکومت متعدد بار وضاحت کرچکی ہے کہ یہ ایک بغیر پائلٹ کے غیر عسکری ہوائی جہاز تھا جسے موسمیات اور دیگر تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ۔ موسمیاتی عوامل کی وجہ سے ہوائی جہاز اپنے طے شدہ راستے سے بہت دور ہٹ گیا تھا ۔

ژانگ نے کہا کہ امریکی محکمہ دفاع بھی کہہ چکا ہے کہ فضائی جہاز زمین پر موجود اہلکاروں کے لیے فوجی یا ذاتی خطرہ نہیں تھا اس کے باوجود امریکہ نے جہاز کو مار گرانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا - یہ ایک واضح حد سے زیادہ ردعمل ہے جس میں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی طریقوں کی روح کی خلاف ورزی کی گئی۔