واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے چین کےشمال مغربی دو صوبوں میں آنے والے زلزلے سے جانی ومالی نقصان پردلی تعزیت کا اظہار کیاہے۔ جیک سلیوان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں چینی صوبوں گانسو اور چھنگھائی میں آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے۔ سلیوان نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، پیر کی آدھی رات چین کے شمال مغرب میں آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے سے چھنگھائی میں 22 اور گانسومیں بدھ تک 113 افراد ہلاک ہوئے تھے۔