• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا پہلا اسٹارلائنرعملہ بردارمشن 5جون کوروانہ ہوگاتازترین

June 04, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ادارے ناسا اور بوئنگ کا پہلا اسٹار لائنرعملہ بردارمشن بدھ،5 جون کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ( آئی ایس ایس) کے  لیے روانہ ہوگا۔

ا س سے قبل خلائی جہازاسٹار لائنر کوہفتہ کوریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے یونائیٹڈ لانچ الائنس (یو ایل اے) اٹلس وی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا جانا تھا،تاہم تکنیکی مسائل کی وجہ سے لانچنگ سے چند منٹ قبل روانگی کومنسوخ کر دیا گیا تھا۔

ناسا کے مطابق، یو ایل اے کے تکنیکی ماہرین اور انجینئرز کی جانب سے ہفتہ اوراتوار کو لانچنگ  پیڈ پر گراؤنڈ سپورٹ آلات کے جائزہ کے  دوران روانگی سے چند منٹ پہلے تکنیکی مسائل کا پتہ چلا تھا جس کے باعث لانچنگ ملتوی کردی گئی تھی۔