ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے امریکی محکمہ خارجہ کی چینی مین لینڈ اور قومی سلامتی کے قانون پر عمل درآمد کرنے والے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے حکام پر ویزا پابندیوں کی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔
حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی حکومت کا نام نہاد "ویزا پابندیوں" کا مجوزہ نفاذ عوامی جمہوریہ چین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے عہدیداروں کو ڈرانے دھمکانے کا گھناؤنا سیاسی حربہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ یہ ہانگ کانگ سمیت چین کے داخلی امور میں مداخلت عالمی قوانین اور تعلقات سے متعلق بنیادی اصولوں کی سراسر پامالی ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ اس طرح کی دھمکیوں کو سخت ناپسند کرتا ہے اور اس طرح کے گھناؤنے رویے سے قطعی خوفزدہ نہیں ہوگا۔
بیان کے مطابق قومی سلامتی کے تحفظ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ اپنا فرض ادا کرتا رہے گا۔