بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دوسری نام نہاد "سربراہ کانفرس برائے جمہوریت " کا مقصد خود غرض مقاصد کو حاصل کرنا، اس کے اپنے مقررکردہ قوانین کی ترویج اور دنیا میں تقسیم اور تصادم کو ہوا دینا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ امریکہ سربراہ کانفرنس کا انعقاد بنیادی طور پر دنیا بھر کے ممالک کے درمیان امریکی معیار کے مطابق لائنیں کھینچنے اور اپنےمفادات کی بنیاد پر ان کے معاملات میں مداخلت کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ سربراہی کانفرنس جمہوریت کے نام پر چھوٹے گروہوں کو اکٹھا کرنا ، 'جمہوریت بمقابلہ خود مختاری' کے جھوٹے بیانیے کو سامنے لانے، بین الاقوامی برادری پر درجہ بندی مسلط کرنے اور دنیا میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے ۔ ماؤ نے مزید کہا کہ یہ گروہی سیاست کے مفادات کے تحفظ اور اپنی بالادستی کو برقرار رکھنے کی امریکی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سربراہی کانفرنس اس بات کی عکاسی ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے کتنا متکبر، عدم برداشت، خود غرض اور تسلط پسند رہا ہے اور یہ کس طرح انسانیت کی مشترکہ اقدار کے طور پر جمہوریت کی خلاف ورزی اوراسے پامال کرتا رہا ہے۔