بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ کی طرف سے نام نہاد فوجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا ایران اور روس کے ساتھ تعلقات کے الزام میں کچھ چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان نےبدھ کو کہاکہ امریکہ نے اپنے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے اور غیر امریکی اداروں اور افراد کو دبانے کے لیے اپنی ریاستی طاقت کا استعمال کیا اور یہ سب اقتصادی دباو اور یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخصوص کارروائیاں ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ان کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپورتحفظ کرے گا ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست اور چینی کمپنیوں اور افراد پر بے بنیاد دباوڈالنا بند کرنا چاہیے۔