بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کی آڑ میں اپنے ملک میں چینی طلبا کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ کچھ عرصے سے، امریکہ، سیاسی مقاصد کے لیے، چینی طلبا کو بلا وجہ ہراساں کررہا ہے ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے اور ملک بدر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکہ میں داخل ہونے پر ایک اور چینی طالب علم کو پوچھ گچھ کے لیے ایک تاریک کمرے میں لے جایا گیا جہاں اسے امریکی بارڈر کنٹرول کے عملے نے 20 گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ قانون نافذ کرنے والے کئی اہلکاروں نے طالب علم سے 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ طالب علم کا ویزا منسوخ کر دیا گیا اور اس کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے واپس چین بھیج دیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات بار بار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی کارروائیاں سخت نظریاتی تعصب کے ساتھ قانون کے عمومی نفاذ کے دائرہ کار سے کہیں زیادہ ہیں۔