• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں چینی سفارت خانے میں "ڈسکوور بیجنگ اوپیرا" کا انعقادتازترین

October 17, 2023

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارت خانے نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے عوامی سفارتی مرکز میں "ڈسکوور بیجنگ اوپیرا" کے عنوان سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 سے زائد افراد نے شرکت کی اور روایتی چینی اسٹیج فن کی کشش سے لطف اندوز ہوئے۔

اس تقریب کا اہتمام ڈی سی بیوٹی آف بیجنگ اوپیرا لمیٹڈ (ڈی سی بی بی او) اور ایک مقامی تنظیم "تھنگز ٹو ڈو ڈی سی" نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ تقریب میں سفارت خانے کے وزیر جنگ چھوان نے شرکت کی۔

تقریب میں مہمانوں کو "گوئی فائی " کے میک اپ کے ساتھ ساتھ بیجنگ اوپیرا میں استعمال ہونے والے پروپس اور ملبوسات بھی دکھائے گئے۔ اس موقع پر روایتی فنون کی تاریخ، کارکردگی کی خصوصیات اور جمالیاتی اقدار بھی پیش کی گئیں۔

تقریب میں سامعین نے "بیٹل ایٹ دی ہو ولیج"، "ایمٹی سٹی اسٹریٹجی "، "منکی کنگ " اور "ڈرنکن بیوٹی " جیسے فن کے مظاہروں کے ذریعے بیجنگ اوپیرا کے اہم کرداروں ، گیت ، شاعری، اداکاری اور مارشل آرٹس سمیت بنیادی مہارتوں کی ایک جھلک دیکھی۔

سامعین نے اسٹیج پر گھڑسواری، مردوں کے چلنے، لڑنے،  بیجنگ اوپیرا کے موسیقی کا ساز گونگ بجانے اور واٹرسیلوز کے ساتھ اداکاری کا تجربہ کیا۔

تھنگز ٹو ڈو ڈی سی کے سی ای او گریگوری بلینڈ نے شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ یہ منفرد اور حیرت انگیز ہے۔ میں چاروں سمت دیکھ رہا ہوں  ہر کوئی مسکرا رہا ہے۔ سب خوش ہیں۔ وہ تصاویر بنانے کے لئے بے تاب ہیں اور اس میں شمولیت کے بھاگ دوڑ کررہے ہیں ۔ وہ سوالات پوچھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ثقافتی تقریبات سے عوام سے عوام کے تبادلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔