• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے ہلاکتوں کی تعداد 110 سے زائد ہو گئی ، تقریباً 3 لاکھ صارفین بدستور بجلی سے محرومتازترین

October 07, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے مرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد 110 سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ لاکھوں صارفین بدستور بجلی سے محروم ہیں۔

سی این این کے جائزے کے مطابق سمندری طوفان ایان کی وجہ سے فلوریڈا میں 105 اور شمالی کیرولینا میں 5افراد سمیت کم از کم 110 اموات ہو چکی ہیں۔

فلوریڈا کی کاؤنٹی لی میں 55 جبکہ شارلٹ کاؤنٹی میں 24 اموات ہوئی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز فلوریڈا میں فورٹ مائرز کا دورہ کیا تھا۔

پاور آؤٹیج ڈاٹ یوایس کے مطابق بدھ کی سہ پہر تک فلوریڈا میں تقریباً 3 لاکھ صارفین بدستور بجلی سےمحروم تھے۔

 

امریکہ ، فلوریڈا کےفورٹ مائرز میں سمندری طوفان ایان کی تباہ کاریوں کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

سمندری طوفا ن ایان گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل سے ٹکرایا تھا ، طوفان، موسلادھار بارش، تباہ کن ہوا اور خطرناک سیلاب سے ریاست کے ساحلی اور اندرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔