نیویارک(شِنہوا)امریکہ نے چینی ثقافتی اشیاء کے 38 نمونے چین کو واپس کر دیے ہیں۔
نیویارک میں چینی قونصلیٹ جنرل میں منعقدہ حوالگی تقریب میں مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر نے ثقافتی اشیاء چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے وفد کے حوالے کیں۔
چین کو واپس کی جانے والی چینی ثقافتی اشیاء نیویارک میں چینی قونصلیٹ جنرل میں حوالگی تقریب میں دیکھی جا سکتی ہیں۔(شِنہوا)
چین اور امریکہ نے جنوری 2009 میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد چینی ثقافتی نمونوں کی امریکہ میں غیر قانونی درآمد کو روکنا ہے۔اس معاہدے کی مدت میں رواں سال 14 جنوری سے تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔