• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ و کینیڈا ہانگ کانگ سے متعلق سفری انتباہ کو سیاسی جوڑتوڑ کے لئے استعمال نہ کریں ، چینتازترین

April 14, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنردفتر نے امریکہ، کینیڈا اور متعدد دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے سے متعلق سفری انتباہ اپ ڈیٹ کرنے کے ذریعے اپنا سیاسی جوڑ توڑ بند کریں۔

چینی وزارت خارجہ کے کمشنردفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے تحفظ قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ میں  قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی صورتحال کو بدنام کرنے پر کچھ ممالک کے خلاف سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

دفتر کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ کا قومی سلامتی قانون اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس قانون کی حکمرانی اور عالمی مروجہ طریقوں کی روح کے مطابق ہے جو انسانی حقوق کا مکمل احترام اور تحفظ کرنے سمیت ہانگ کانگ میں غیر ملکی اداروں اور اہلکاروں کی معمول کی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے اور جرائم کی واضح طور پر وضاحت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قانون قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے افراد کو گرفت میں لاتا ہے جبکہ عام افراد اور اداروں کو غلطی سے جال میں پھنسنے کی فکر نہیں کرنا چاہئے۔

ہانگ کانگ کاروباری اداروں کے لئے سرمایہ کاری اور ٹیلنٹ یکجا کرنے کی ایک سازگار جگہ ہے۔ یہاں گزشتہ برس تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ سیاح آئے تھے جس سے ایم آئی سی ای سیاحتی صنعت تیزی سے بحال ہوئی۔ دوسرے ممالک سے سرمایہ کاری، کاروباری ادارے اور ٹیلنٹ کا بہاؤ ہانگ کانگ کی جانب ہے جو عالمی برادری کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ متعلقہ ممالک نے سفری انتباہ میں زمینی حقائق نظر انداز کرکے ہانگ کانگ کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور معمول کے کاروبار و اہلکاروں کے تبادلوں میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی  ہے۔

دفتر نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ ہانگ کانگ کی قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنا فوری طور بند کرتے ہوئے غلط سفری انتباہ فوری طور پر منسوخ کریں، غلط درجہ بندی کو ایڈجسٹ کریں اور ہانگ کانگ کے ساتھ تبادلے اور تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔