بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ون چائنہ پالیسی کی پاسداری کرے، جس کی امریکی صدر جو بائیڈن نے کئی بار توثیق کی ہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بِنہوا نے ان خیالات کا اظہار تائیوان کی قیادت اور مقننہ کے انتخابات کے اختتام کے بعد بائیڈن کے بیان سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہیں کرتا۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور چین-امریکہ تعلقات کا سب سے اہم اور حساس مسئلہ ہے۔
سابق امریکی حکام کی قیادت میں ایک وفد کے تائیوان کے دورے کے بارے میں، چھین نے کہا کہ حالیہ انتخابی نتائج اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔