نیویارک (شِنہوا)امریکہ کی ریاست جارجیا میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 6 سے 74 سال کے درمیان ہیں۔5 زخمی افراد کو ریاستی دارالحکموت اٹلانٹا کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، بعض زخمیوں کی حالت تویشناک بتائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلانٹا کے جنوب مغرب میں واقع کو ویٹا کاؤنٹی میں صبح 5 بجے کے قریب فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ کی طرف بھیجا گیا جبکہ آگ لگنے کے وقت گھر کے اندر 11 افراد موجود تھے۔