سان فرانسیسکو(شِںہوا)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فراسیسکو میں زندہ پرندوں کی منڈی میں دو مرغیوں میں گزشتہ ماہ کیا گیا ایچ فائیواین ون برڈ فلو کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سان فرانسیسکو کے محکمہ عوامی صحت کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے محکمہ خوراک اور زراعت کے معمول کے نگرانی پروگرام کے دوران طبی حکام نے ان متاثرہ مرغیوں کا پتہ چلایا۔
سان فرانسسکو ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ میں پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے ڈائریکٹر جارج ہان نے کہا ہے کہ تاحال عوام کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور انسانوں میں یہ وائرس پھینلے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
طبی حکام نے کہا ہے کہ کسی شخص میں اس کی علامات نہیں پائی گئی ہیں نہ ہی اور عوامی سطح پر کوئی علامت نظر آئی ہے اس لئے مارکیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔