• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ شام کے وسائل کی لوٹ مار بند کرے:چینتازترین

July 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے شام میں اپنی فوج کی غیرقانونی تعیناتی ختم اور اس ملک کے وسائل کی لوٹ مار بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں ایک رپورٹ سے متعلق سوال کے جواب میں کیاجس میں الزام عائد کیا گیا  ہے کہ شام میں امریکی فوج گندم کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث اور اناج کو ملک سے باہر اسمگل کرنے کے لیے روزانہ دس سے زیادہ ٹرکوں کا استعمال کر رہی ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ  شام گندم برآمد کرتا تھا ، لیکن اب اس کی تقریباً 55 فیصد آبادی کو غذائی قلت کا سامنا  ہے، جس کا واحد ذمہ دار امریکہ ہے۔ چینی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  حقائق نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ انسداد دہشت گردی کی آڑ میں شام کے وسائل لوٹ رہا ہے۔ ماؤننگ نے کہا کہ  امریکہ انسانی حقوق کے تحفظ کی بات کرتا ہے لیکن دوسرے ممالک میں لوگوں کی روزی روٹی اور حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور یہ کہ  اگرچہ امریکہ جمہوریت، آزادی اور خوشحالی کے تحفظ کا دعویدار ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دنیا میں مسلسل انسانی بحران پیدا کر رہا ہے۔